کیا واقعی کعبہ کو دیکھتے ہی نابینا شخص کی آنکھیں واپس آگئیں، سوشل میڈیا پر وائرل معجزے نے سب کو چونکا دیا

image

اللہ کے گھر میں آئے روز مختلف معجزات پیش آتے رہتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

آج سے 3 سال قبل حرمین شریفین سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جس کے بارے میں آپ کو ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔

سال 2019 میں اسلامک انفارمیشن کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک نابینا شخص جو خانہ کعبہ میں نماز ادا کر رہا تھا کہ اچانک کعبہ کو دیکھ کر اس کی بینائی واپس لوٹ آئی۔

مذکورہ شخص کا تعلق مصر سے تھا جس کے ساتھ یہ کرشماتی معجزہ پیش آیا جسے دیکھ کر وہاں موجود عمرہ زائرین بھی حیران و پریشان ہوگئے تھے۔

وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مصری مسلمان شخص کی مکہ کی مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کے بعد اس کی بینائی واپس آگئی۔

حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر ہوئی تھی جو اب دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بظاہر نابینا پن سے ٹھیک ہونے کے بعد جشن مناتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس کا شخص نے بینائی واپس آنے کی خوشی میں کہا کہ خدایا، میری بینائی پھر سے مل گئی۔ یا اللہ تیرا شکر ہے. عمرہ مبارک ہو، اللہ اکبر۔ اس کے بعد وہ اپنے آس پاس کے دوسرے مردوں کو گلے لگاتا اور چومتا ہے جو اسے سلام کرنے آئے تھے۔

مگر اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

لیکن کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی۔ جیسے جیسے مکمل کہانی سامنے آئی اور مزید تفصیلات سامنے آئیں، دل کو چھونے والی کہانی کے پیچھے ایک شرمناک بات سامنے آئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ شخص درحقیقت نابینا نہیں تھا بلکہ ایک پیشہ ور تھا جو حجاج کرام کے موبائل فون یا بٹوے چرانے کا اپنے ساتھیوں کو موقع فراہم کر رہا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts