احسان اللہ کی پیس کے سامنے کوئٹہ ڈھیر: ’پاکستان صحیح معنوں میں پیس فیکٹری ہے‘

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ ٹورنامنٹ کے پہلے دونوں میچوں کے برعکس خاصا یکطرفہ ثابت ہوا اور کوئٹہ کی بظاہر مضبوط بیٹنگ لائن اپ ملتان کے 20 سالہ فاسٹ بولر احسان اللہ کے سامنے ڈھیر ہو گئی۔
ihsan
Getty Images

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح رقم کر دی ہے۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ ٹورنامنٹ کے پہلے دونوں میچوں کے برعکس خاصا یکطرفہ ثابت ہوا اور کوئٹہ کی بظاہر مضبوط بیٹنگ لائن اپ ملتان کے 20 سالہ فاسٹ بولر احسان اللہ کے سامنے ڈھیر ہو گئی۔

احسان اللہ نے کوئٹہ کے اوپنر جیسن رائے، سرفراز احمد، عمر اکمل، افتخار احمد اور پھر نسیم شاہ کی وکٹیں حاصل کیں اور کوئٹہ کی بیٹنگ کو کسی موقع پر بھی سنبھلنے نہیں دیا۔

میچ کے بعد بات کرتے احسان اللہ کا کہنا تھا کہ وہ لینتھ پر بولنگ کرنا چاہتے تھے کیونکہ گذشتہ میچ میں انھوں نے کچھ غلطیاں کی تھیں اور آج انھیں پچ سے بھی مدد حاصل ہو رہی تھی۔

صرف احسان اللہ ہی نہیں بلکہ ملتان سلطانز کے دیگر فاسٹ بولرز نے بھی کوئٹہ کی بیٹنگ پر دباؤ برقرار رکھا۔ ثمین گل نے پہلا بریک تھرو دیا اور تیز بولنگ کا مظاہرہ کرتے رہے، جبکہ عباس آفریدی نے عبدالبنگالزئی کو آؤٹ کر کے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئٹہ کو جارحانہ آغاز نہ مل سکے۔

کوئٹہ کی طرف سے جیسن رائے نے سب سے زیادہ 27 رنز سکور کیے، ان کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

https://twitter.com/AatifNawaz/status/1625863897075908608?s=20

سوشل میڈیا پر کوئٹہ کی جانب سے پہلے میچ کے لیے سیلیکٹ کی گئی ٹیم پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اکثر صارفین کو ول سمیڈ کی جگہ گپٹل کو ٹیم میں شامل کرنے پر اعتراض ہے جبکہ کچھ کوئٹہ کی ٹیم پاکستانی بلے بازوں پر تنقید کر ہیں۔

کوئٹہ کی ٹیم میں شامل پاکستان بلے بازوں میں سے صرف افتخار احمد ہی اس وقت قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ان کے علاوہ محمد حفیظ جو اب 42 برس کے ہیں کو ٹیم میں ٹورنامنٹ شروع ہونے کے بعد شامل کیا گیا تھا۔ حفیظ کو گذشتہ سال ہونے والے ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے سیلیکٹ نہیں کیا تھا۔

اسی طرح عمر اکمل ایک عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ سرفراز احمد بھی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

افتخار احمد جنھوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل ایگزیبیشن میچ میں وہاب ریاض کو چھ چھکے بھی لگائے تھے۔ تاہم آج وہ بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر احسان اللہ کی تیز گیند کا نشانہ بنے اور ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

کوئٹہ کے لیے صورتحال مزید مایوس کن ہوتی اگر نمبر آٹھ پر کھیلنے والے محمد حفیظ اور فاسٹ بولر محمد حسنین 18 اور 22 رنز سکور نہ کرتے اور ٹیم کو ایک بہتر سکور تک نہ پہنچا دیتے۔

picture
Getty Images

دوسری جانب ملتان سلطانز نے 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو شان مسعود دوسرے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ تاہم ان کے بعد آنے والے بیٹسمین رائلی روسو نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 78 رنز سکور کیے جبکہ رضوان نے دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے اور یوں دونوں نے 108 کی ناقابلِ تسخیر شراکت جوڑ کر ملتان کو باآسانی فتح سے ہمکنار کیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کے چرچے ہیں وہیں کوئٹہ کی گذشتہ کئی سیزنز سے کے ناقص کارکردگی پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

کرکٹ پر کمنٹری کرنے والے عاطف نواز نے لکھا کہ ’احسان اللہ نے بہترین فاسٹ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ان کے پاس بہترین پیس اور جارحانہ انداز ہے۔ یہ سٹار بنانے والی پرفارمنس تھی۔‘

https://twitter.com/thePSLt20/status/1625855235993530378?s=20

علی خان ترین نے لکھا کہ ’میں احسان اللہ کے بارے میں اس سے پہلے بات کر چکا ہوں، انھیں ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا بھی مشکل تھا، اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ کتنے بہترین بولر ہیں۔‘

صارف ہارون نے لکھا کہ ’ہمیں اس سال احسان اللہ کی صورت میں نیا فاسٹ بولر مل گیا ہے جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتا ہے۔ اس سے آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی کوالٹی کیا ہے۔‘

اسی طرح ایک انڈین صارف ہمانشو پاریک نے لکھا کہ ’پاکستان ہی اصل پیس فیکٹری ہے۔‘

زینب رضوی نے کوئٹہ کےبلے بازوں کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئٹہ نے کچھ زیادہ غلط نہیں کیا، بس وہ احسان اللہ کی پیس اور باؤنس کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ یہ پی ایس ایل کی تاریخ کے بہترین سپیلز میں سے ایک ہے۔‘

ایک صارف نے کوئٹہ کی ٹیم سیلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ایک ہی ٹیم میں اتنے سارے پرانے کھلاڑی کیسے سیلیکٹ کر سکتے ہیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم ایک اور سیزن کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کو ایسے اداس نہیں دیکھ سکتے، امید ہے کوئٹہ کی ٹورنامنٹ میں واپسی ہو گی۔‘


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.