نوکری کے امیدواروں کو ماسک کیوں پہنائے گئے ؟

image

بیجنگ: چین کی ایک کمپنی نے نوکری کے امیدواروں کی قابلیت جانچنے کے لیے چہروں پر ماسک پہنا دیئے گئے تاکہ چہروں کے بجائے قابلیت کو ترجیح دی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی کمپنی نے ملازمت کے لیے آنے والے امیدواروں کے ساتھ ایک انوکھا تجربہ کیا اور انہیں ماسک پہنا کر انٹرویو کرایا گیا جبکہ انٹرویو کرنے والے افسر کو بھی ماسک پہنایا گیا۔

اس حوالے چینی کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ادارے میں شکل و صورت کے بجائے قابلیت کی بنیاد پر لوگوں کو رکھنا چاہتے ہیں اور شکل و صورت کی وجہ سے امتیاز کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں امیدواروں کو ماسک پہنا دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کمپنی “چینگ ڈو آنٹ لاجسٹکس” نے ششماہی میلہ ملازمت میں اپنے لیے میڈیا آپریٹر، لائیواسٹریم براڈ کاسٹر اور ڈیٹا اینالسٹ کی پوزیشن کے لیے انٹرویو کیے تھے اور چہرہ چھپانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ملازم کسی قسم کا دباؤ محسوس نہ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.