چیچہ وطنی کےقریب جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہونے سے ایک مسافر خاتون جاں بحق جبکہ 4 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، ترجمان ریلوے کے مطابق دھماکا اکانومی کلاس کے واش روم میں ہوا، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
زخمیوں کو ٹرین سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔