عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

image

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عمران خان نے صدرِ مملکت اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے، جس میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی صدرِ مملکت کو ارسال کی گئی ہیں۔

خط میں بطور سپریم کمانڈر صدرمملکت سے سابق آرمی چیف کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے اعترافات کے بعد صدر مملکت سے درخواست کی ہے کہ ان اعترافات پر کاروائی کا آغاز کیا جائے کیونکہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے اعترافات کے بعد صدر مملکت سے درخواست کی ہے کہ ان اعترافات پر کاروائی کا آغاز کیا جائے کیونکہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.