ن لیگ کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

image

مسلم لیگ ن کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ن لیگ کے تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں لیگی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئی، جس کے بعد پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)اور پی ڈی ایم کے دباؤ پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.