درخواست گزار عمران خان آ کر دستخط کی تصدیق کریں، لاہور ہائیکورٹ

image

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان حفاظتی ضمانت پر سماعت کے دوران کہا ہے کہ درخواست گزار عمران خان میرے سامنے آ کر دستخط کی تصدیق کریں۔

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج اور رکن اسمبلی پر حملہ کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل غلام عباس نسوانہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کے دستخط دوبارہ کروا لیتے ہیں۔

قبل ازیں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا جس کے بعد سابق وزیراعطم کے وکلا جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت میں عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ بیلف یا ویڈیو لنک کے ذریعے کنفرم کروا لیں۔

عدالت عالیہ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے اس پر کہا کہ ایسا نہیں ہوگا، وہ خود آ کر وضاحت کریں، انہیں حلف پر کہنا ہوگا کہ یہ دستخط ان کے ہیں، اگر نہیں تو پھر میں توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دیتا ہوں۔

اس پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان عدالت کے حکم ہر عمل درآمد کریں گے جب کہ غلام نسوانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان اپنے دستخطوں کو اون کر رہے ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے اس پر ریمارکس دیے کہ عمران خان میرے سامنے اون کریں ورنہ میں وکیل اوردرخواست گزار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا۔

عدالت میں درخواست گزار عمران خان کے وکیل نے اس پر کہا کہ اگر عدالت مناسب سمجھے تو دستخط  کے بارے میں ویڈیو لنک پر پوچھا جا سکتا ہے، عمران خان کو ڈاکٹرز نے چلنے سے منع کیا ہے، عدالت بیلف مقرر کر دے تاکہ دستخط کی حد تک بات کلئیر ہو جائے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے اس پر کہا کہ ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے، حلف کے بعد دستخط سے متعلق عمران خان بیان دیں گے۔

عمران خان کے وکیل نے اس پر عدالت کے گوش گزار کیا کہ عدالت کمیشن مقرر کروا دے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کمیشن کے سامنے حلف ہو سکتا ہے؟ وکیل کا مؤقف تھا کہ عدالت کے پاس اختیار ہے۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر توہین عدالت کا نوٹس ہوا تو ہر تاریخ پر آنا پڑے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اس پر کہا کہ مجھے وقت دے دیں، عمران خان سے ہدایات لینا چاہتا ہوں۔

گرفتاریاں شروع ہوئیں تو میں گرفتاری دونگا، الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا، عمران خان

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے اس پر سماعت ساڑھے 6 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.