مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے لیکن یہ ہماری حکومت نہیں، مریم نواز

image

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب آدمی متاثر ہوتا ہے لیکن یہ میری حکومت نہیں ہے۔

مریم نواز نے لاہور میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے حکومتی ناقص کارکردگی پر ان سے سوال کیا۔

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.