اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو معاملات ہاتھ سے نکل جائیں گے۔
پی ٹی اٗئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہےعمران خان کو گرفتار کرنے کی حماقت نہیں ہو گی۔
انہوں ںے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو معاملات ہاتھ سے نکل جائیں گے۔
رانا نثنا اللہ زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے عمران خان کی گرفتاری کی حماقت نہیں ہو گی ورنہ معاملات ہاتھ سے نکل جائینگے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)
واضح رہے کہ جمعرات کو رات گئے پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی تھی اور عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔