بیوی کو خوش کرنا تو ہر شادی شدہ مرد کی خواہش ہوتی ہے لیکن کچھ بیویاں اتنی چڑچڑی ہوتی ہیں کہ آسانی سے خوش نہیں ہوتیں۔ اب جانے یہ اس شخص کی محبت ہے یا پھر اپنی بیوی کو خوش کرنے کی آخری کوشش کہ اس نے ہاتھ پر شادی کا سرٹیفیکٹ ہی گدوالیا۔
یہ واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا ہے جہاں 34 سالہ مسٹر لامیٹس نامی شخص نے ٹیٹو شاپ جا کر اپنے ہاتھ پر شادی کا سرٹیفکیٹ بنوا لیا۔ محبت کی انتہا یہ ہے کہ مسٹر لامیٹس نے ہو بہو میرج سرٹیفکیٹ کے بول بوٹے اور سیاہی کی دوات بھی بنوائی۔
اس انوکھے تحفے کے پیچھے کیا مقصد ہے؟
بیگم کو اس انوکھے تحفے دینے کا مقصد بیان کرتے ہوئے مسٹر لامیٹس نے کہا کہ میں چاہتا ہوں اگر ہمارے درمیان کوئی لڑائی ہو تو بیوی اور میں وہ ہاتھ دیکھیں جس پر میرج سرٹفکیٹ کنندہ ہے اور ہمیں یہ دن یاد آجائیں جب ہم ایک دوسرے کی محبت میں کھوئے ہوئے تھے۔ اس سے ہمارا ایک دوسرے کے لئے غصہ کم ہوجائے گا اور ہم دوبارہ محبت کرنے والے جوڑے کی طرح سوچنا شروع کردیں گے۔