موت سے پہلے والدہ کی قبر پر گیا کیونکہ ۔۔ روزانہ ماں کی قبر پر جاکر بزرگ شہری ان سے کیا کہتا تھا؟ ویڈیو نے سب کو رلا دیا

image

انسان جتنا بھی بڑا ہوجائے اپنی ماں کی مامتا کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ انسان جتنا بھی بوڑھا ہوجائے اس کے دل میں ماں کی یاد رہ ہی جاتی ہے۔

سعودیہ سے ایک بزرگ شہری کی جذباتی ویڈیو سامنے آئی ہے جب وہ اپنی والدہ مرحومہ کی قبر پر جاتا ہے۔

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر متحرک سوشل میڈیا صارفین نے ایک بزرگ شخص کی رلا دینے والی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ معمر سعودی شہری نے اپنی والدہ کی قبر پر جا کر اسے سلام کیا ، ویڈیو دیکھ کر بڑی تعداد میں لوگوں نے سعودی سے اظہار ہمدردی کیا۔

آنکھوں کو نم کردینے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ’’ینبع ‘‘ میں 100 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ سعودی شہری اپنی ماں کی قبر پر جاتے ہیں اور قبر پر سلام کرتے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔

معمر شخص اپنی ماں کی قبر کے سامنے کھڑا نظر آرہا اور دہرا رہا ہے سلام ہو میری ماں، خدا تم پر رحم کرے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ بزرگ 1405 ہجری سے ہر روز قبر کی زیارت کیا کرتے تھے اور گزشتہ اتوار کو دنیا سے رخصت ہوگئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts