قرآن کی تلاوت اگر غور سے سنی جائے تو وہ ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کردیتی ہے۔ ایک مسلمان لڑکی کے غیر مسلم باپ نے جب پہلی بار قرآن کی تلاوت سنی تو وہ بہت غور سے عربی زبان کو سن رہا تھا جس کا ردعمل وائرل ہو رہا ہے۔
ربیکا نامی مسلمان لڑکی جو اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہے جس کے والد غیر مسلم ہیں۔ ربیکا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ اپنے والد کو پاس بٹھا کر قرآن کی تلاوت سناتی ہے جس کے بعد ان کا ردعمل کافی مختلف اور پرسکون جیسا ہوتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ خاتون یوٹیوبر اپنے والد کا تعارف کرواتی ہے پھر کچھ دیر بعد والد کا تلاوت سناتی ہے۔
تلاوت جب مکمل ہوتی ہے تب ربیکا اپنے والد سے ان کا رد عمل جانتی ہے۔ دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو کلپ۔