اولاد کتنی ہی نافرمان کیوں نہ ہو مگر ماں اپنی اولاد کی فکر کرنا کبھی نہیں چھوڑتی ہے۔ خاص طور پر بیٹے جو اپنی ماں کے بہت قریب ہوتے ہیں ان کے لخت جگر کہلاتے ہیں کہ اگر اسے گھرآنے میں تھوڑی سی دیر ہوجائے تو ماں دروازے پر کھڑی اس کی راہ تکتی رہتی ہے۔
لیکن آج ہماری ویب کے اس آرٹیکل میں آپ کو ایک اسی ماں اور بیٹے سے متعلق بتائیں گے اور ان کی دردناک ویڈیو دکھائیں گے جو آپ کو اشکبار کردے گی۔
ایک ماں کے قاتل بیٹے کو عدالت موت کی سزا سناتی ہے۔ نوجوان کا آخری دن ہوتا ہے اور اسے پھانسی کی سزا دی جارہی ہوتی ہے لیکن اس سے قبل لڑکے کی والدہ سے اس کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔ ماں بیٹے کی آخری ملاقات دیکھ کر وہاں بیٹھے لوگ اور ججز کی بھی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔
وہ وقت اس ماں کے لیے بہت سخت ہوتا ہے جب وہ آخری بار اپنے بیٹے کو گلے سے لگاتی ہے اور مجرم بیٹا بھی اپنی ماں سے آخری بار گلے لگ کر رو رہا ہوتا ہے۔
جذباتی مناظر پوری عدالت دیکھتی ہے۔ عدالت ماں کی ممتا کو سمجھتے ہوئے اسے بیٹے سے ملنے کی اجازت دےد یتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان کا تعلق مصر سے تھا۔
ویڈیو آج سے کی سال پرانی ہے مگر یہ ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے جسے لاکھوں افراد دیکھ چکے پیں۔