سنت رسول ﷺ کو بھی پورا کیا اور ۔۔ اسلام قبول کرنے والا مشہور باکسر، جس نے اہلیہ کے لیے اپنی زندگی بدل ڈالی

image

زندگی میں کب تبدیلی آ جائے، کسی کو علم نہیں ہوتا ہے، مگر جب یہی زندگی کروٹ لیتی ہے، تو سب کی توجہ بھی حاصل کر لیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا تھائی لینڈ کے مشہور باکسر روڈتانگ جتموانگنون اور ان کی شادی کافی وائرل ہو گئی ہے، ویسے تو یہ شادی بھی عام شادیوں جیسی ہی تھی تاہم اس سب میں دلچسپ یہ تھا کہ باکسر نے نکاح کیا۔

کیونکہ مشہور باکسر روڈ تانگنوان نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا ہے، نو مسلم ہونے والے مشہور باکسر نے جنوری میں بدھزم کے مذہب میں باقاعدہ داخل ہو کر بدھ رہنماؤں کو اپنے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب فروری میں ہی نکاح سے چند دن قبل انہوں نے اسلام قبول کر لیا، جس نے سب کو حیران بھی کیا۔

کیونکہ تھائی لینڈ میں روڈ تانگ کافی مشہور باکسر سمجھے جاتے ہیں، دوسری جانب ان کی اہلیہ آیدیا سے نکاح کر لیا۔

آیدیا سے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو باکسر نے اپلوڈ کی تھی، ساتھ ہی لکھا کہ نکاح محبت کا اصل پروف ہے، یہ جوڑے جو نہ صرف اس دنیا میں متحد رکھتا ہے بلکہ زندگی بھر کے لیے ایک کر دیتا ہے۔

اہلیہ آیدیا خود بھی باکسر ہیں، لیکن آیدیا کا تعلق مسلم گھرانے سے ہے، یہی وجہ ہے کہ شادی سے پہلے باکسر نے اسلام قبول کیا۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts