پی ایس ایل8: لاہور قلندر کیخلاف کراچی کنگز کی بلے بازی جاری

image

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں روایتی حریف لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کنگز کی بلے بازی جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

🚨TOSS UPDATE🚨 elected to field.

Follow ball-by-ball updates: https://t.co/57UNAR9IiK #SabSitarayHumaray l #KKvLQ l #HBLPSL8 pic.twitter.com/iivlcvhdAA

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 19, 2023

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے اوپنرز میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی چھ اوورز میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت تمام باؤلرز کو نہایت شاندار انداز میں کھیلا۔

میرا گانا پی ایس ایل کے آفیشل نغمے سے بہتر ہے، چاہت فتح علی خان

دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی 7 اوورز میں اپنی ٹیم کو 70 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد قلندرز کو پہلی کامیابی ملی، یہ کامیابی اس طرح ملی کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں میتھیو ویڈ رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 36 رنز بنائے۔

اس وقت جیمز ونس کا ساتھ دینے حیدر علی آئے اور دونوں نے مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کی مگر 102 کے مجموعے پر لیام ڈاسن نے حیدر کی 18 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

شعیب ملک صرف دس رنز بنانے کے بعد واپس لوٹ گئے، تجربہ کار بلے باز کو فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہیں دیا تھا۔ لاہور قلندرز نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا کیونکہ گیند ان کے بلے باز کنارہ لینے کے بعد وکٹ کیپر کے دستانوں میں محفوظ ہو گئی تھی۔

کراچی کنگز کو 14 ویں اوور میں سب سے بڑا دھچکہ اس وقت  لگا جب انگلینڈ کے جیمز ونس 46 رنز بنانے کے بعد زمان خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے، کراچی کنگز نے اب تک 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے ہیں۔

کھیلا جانے والا میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اپنے تینوں میچ ہار چکے ہیں، آج کے میچ میں شکست ایونٹ کے پلے آف تک رسائی کے امکانات کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی کی پہلے ٹوئٹ پھر ڈیلیٹ

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم(کپتان)، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، عرفان نیازی، عامر یامین، بین کٹنگ، عاکف جاوید، عمران طاہر اور محمد عامر میدان میں ہیں جب کہ لاہور قلندرز کی نمائندگی شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، فخر زمان، طاہر بیگ، شے ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.