صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

image

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طلبا میں 25 ہزار اسپورٹس کٹس تقسیم کردی گٸیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے، پہلے اسپورٹس کمپلیکس قومی ایتھلیٹس یا فیس ادا کرنے والے پرائیویٹ اداروں کو دیا جاتا تھا مگر اب سرکاری اسکولوں کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سہولیات دے دی گئی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف راغب کرنا کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا ہے، ہر سطح پر بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، صحتمند رہنے کیلئے کھیل ضروری ہے۔

رانا ثناء اللہ نے طلبا کو ہدایت کی کہ آج سے ہی اپنی روٹین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو شامل کرلیں، حکومت بچوں کو کھیلوں کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، ملک میں کھیلوں کے کلچرل کو فروغ دینے کیلٸے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فزیکل ایکٹیویٹی کے بغیر صحت مند معاشرہ پروان چڑھانا ممکن نہیں، کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں، وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کو ہر ممکن وساٸل فراہم کریں گے۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے طلباء میں پچیس ہزار ٹریک سوٹس تقسیم کیے جائیں گے، ٹریک سوٹس کے ساتھ جاگرز اور کھیل کا سامان بھی شامل ہیں۔ سرکاری اسکولوں کے طلباء کے لئے اسپورٹس بورڈ کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

یاسرپیرزادہ نے کہا کہ ہر طالب علم اپنی پسند کے کھیلے میں شرکت کرے گا، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں ہفتہ وار کھیلوں کی سرگرمیاں ہوں گی، پاکستان اسپورٹس بورڈ طلباء کو کوچز بھی فراہم کرے گا، موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کے لئے خصوصی سرگرمیاں شیڈول کی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.