ٹانگ بھی ٹوٹ گئی اور میری ۔۔ سیلفی کیوں نہیں لی؟ سونو نگم پر لائیو شو میں حملہ، اب کیسی حالت ہے؟

image

بھارتی گلوکار سونو نگم پر کنسرٹ کے دوران شیوسینا کے ریاستی اسمبلی کے رکن پرکاش پھاترپیکر کے بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حملہ کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنسرٹ کے دوران سیاستدان کے بیٹے نے سونو نگم سے ملنے کی کوشش کی جس پر ان کے باڈی گارڈز نے منع کیا تو اس نے مارنا شروع کردیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مار دھاڑ کے دوران سونو نگم اور ان کے ایک ساتھی کو بھی چوٹیں آئیں۔ بھائی کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور سونو خود بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جن کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ کچھ سال قبل سونو نگم نے آزان کے وقت سپیکر بند کرنے پر اپنا ایک بیان دیا تھا جس کے بعد ان کو کئی مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر اب ان پر لائیو شوو کے دوران حملہ کردیا گیا۔

سونو نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے دھکے مارے گئے، جس کی وجہ سے میں سیڑھیوں سے نیچے گرا جب مجھے دو ساتھی چبناے آئے تو ہمیں مارا گیا۔ میں ان لوگوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کروں گا جنہوں نے یہ کام کیا اور جان بوجھ کر سیلفیاں بنوائیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.