بیمار باپ کو گنگنا کر دکھایا اور پھر ۔۔ بیٹے کے گانا سنانے کے بعد 105 سالہ بستر پر لیتے بوڑھے باپ نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھئے

image

باپ بیٹے کا رشتہ ایک انمول رشتہ جو بظاہر سامنے نظر نہیں آتا مگر دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے بھرپور جذبات اور احساسات ہوتے ہیں۔

لیکن 'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے آرٹیکل میں آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھائیں گے جس میں باپ اور بیٹے کی محبت نے لوگوں کے دل چھو لیے۔

بھارت سے ایک 75 سالہ شخص کی اپنے 105 سالہ والد کے لیے گانا سنانے کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بیٹا بستر پر لیٹے اپنے والد سے گفتگو کررہا ہے اور پھر ان کے قریب ہوکر سیٹی بجانے لگ گیا اور پھر گنگنانے لگ جاتا ہے۔

بیمار باپ اپنے بیٹے کو گنگناتے ہوئے دیکھ رہا ہے اور پاس میں کچھ لوگ بھی موجود ہیں۔

اپنے والد کے لیے بیٹے کے پیار بھرے انداز نے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارف خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ باپ اور بیٹے کے حسین تعلق کو دیکھ کر حیرت ہوئی۔ آج کل زیادہ تر خاندانوں میں اتنی محبت نہیں دیکھی جاتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو کو 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھ کے ہیں۔ اس نے 15,000 سے زیادہ لائکس حاصل کیے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.