کوئی بس کنڈکٹر بن گیا تو کوئی گھوڑا گاڑی والا ۔۔ پاکستان آئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی وہ تصاویر جن پر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں کھلاڑی سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب پاکستان کرکٹ کھیلنے آئے بین الاقوامی کھلاڑی سڑکوں پر بھی گھومتے تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان آئے برطانوی کھلاڑیوں کی تصویر نے سب کو خوب حیران تو کیا وہیں دلچسپی بھی حاصل کر لی۔

اس تصویر میں برطانوی سابق کھلاڑی مائیکل وان بادشاہی مسجد میں موجود ہیں، پاکستان اور اسلامی آرکیٹکچر کا یہ نمونہ دیکھ کر وہ خوب متوجہ ہوئے تھے۔

وہ وقت ایسا تھا جب نہ تو سیکیورٹی رسک ہوتا تھا اور نہ ہی دہشت گردی کا خطرہ، ایسے وقت میں جنوبی افریقی سابق کپتان ہینسی کرونجے تانگے کی سواری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ تصویر لاہور یا راولپنڈی کی نہیں بلکہ کراچی کی سڑک کی ہے، جہاں برطانوی سابق کھلاڑی دیکھ رہے ہیں۔

جبکہ سابق کھلاڑی مارکس کراچی کی پھولوں کی دکان دیکھ کر اور خوشبو محسوس کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اور جب بین الاقوامی کھلاڑی کراچی آئیں اور مشہور منی بس W11 کا سفر نہ کریں، ایسا کیسے ممکن ہے۔

اس تصویر میں بھی منی بس موجود ہے، اور ساتھ ہی کنڈیکٹر کی جگہ لینے والے کوئی اور نہیں بلکہ انگلینڈ کے سابق کھلاڑی گراہم ہیں۔

جبکہ سابق کھلاڑی الیسٹر کوک بھی کراچی کے اونٹ کی سواری کرتے دکھائی دیے، جس نے خوب توجہ سمیٹ لی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.