گاؤں سے آیا ہوں، میں آج بھی زمین پر سوتا ہوں ۔۔ شاداب خان نے مشہور ہونے سے پہلے کی زندگی کے بارے میں چند سچ بتا دیے

image

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان جو اپنی شادی کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ان کی اچانک شادی ہوئی جس کا پہلے سے لوگوں کو کچھ علم نہ تھا اور پھر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی یہ زیادہ حیرانی اور خوشی کی بات ہے۔ بہرحال آج کل اسلام آباد کی ٹیم پی ایس ایل کے سیزن 8 میں بھرپور قسم کا کھیل پیش کر رہی ہے اور ایک کے بعد ایک میچز جیت رہی ہے۔

شاداب خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ٹیم میں سب ان ایکشن ہیں اور سب ہی کوئی نہ کوئی کرکٹ سُپر لیگ کھیل کر آ رہے ہیں اس لیے شاید کسی کو زیادہ پریکٹس کی ضرورت نہیں پڑی۔

اپنی سادگی اور ماضی کے وقت کو بتاتے ہوئے شاداب نے کہا کہ: " میرا ماننا ہے کہ اللہ پاک انسان سے کچھ لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب اللہ نے ہمیں عزت دی ہے تو یقیناً ہم سے سوال بھی ہوگا کہ ہم نے اس عزت اور شہرت کا استعمال کیسے کیا؟ ہمیں اس چیز کا ڈر ہوتا ہے لہٰذا کوشش کرتے ہیں جیسے ہم پہلے تھے ویسے ہی رہیں، ہم گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، ہم نے شروع سے ہی سادہ زندگی گزاری ہے اور آج بھی ہماری فیملی وہی سادگی سے زندگی گزار رہی ہے۔ میں آج بھی سادہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں، آج بھی جب میں گھر جاؤں میں پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں کیونکہ میں سادہ زندگی گزارنے میں ہی سکون محسوس کرتا ہوں۔ "

شادی پر لوگوں کے دل ٹوٹنے کے حوالے سے کہا کہ: " میں اداکاری نہیں کرتا میری نیچر جو ہے میں ویسا ہی ہوں، میں دکھاوے کیلئے کچھ نہیں کرتا، سادہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں، کیونکہ ہر انسان برابر ہے، اللہ نے سب انسانوں کو برابری کا درجہ دیا، اگر اللہ نے ہمیں کچھ دیکھ کر بہتر عطا کیا تو یہ اللہ کا فیصلہ ہے اس میں غرور تکبر کی بات ہی نہیں ہے۔ اور شادی پر لوگوں کا یہ ردِعمل سن کر مجھے لگا کہ میری شکل پر ہی سارے فینز تھے تو یہ غلط ہے اس وقت میں نے خود اپنے کھیل کو سوچنا شروع کردیا کہ اب مجھے خود پر اور اپنے فن پر زیادہ کام کرنا چاہیے۔ "


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.