رونالڈ نے عربی لباس پہن لیا کیونکہ ۔۔ کیا واقعی مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ نے اسلام قبول کر لیا؟

image

یہ جب کھیلتے ہیں تو لوگوں کے دلوں کی دھڑکن رک جاتی ہے۔ جی ہاں ہم یہاں کسی اور کی نہیں بلکہ مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بات کر رہے ہیں۔ جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ وہ اس وقت سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔

لیکن اب ان کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں سعودی عرب کا خاص لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس لباس کو ہمارے یہاں اردو زبان میں جبا کہا جاتا ہے۔ یہ لباس انہوں نے سعودی عرب کے قومی دن پر پہنا اور ایک بڑی تقریب میں شرکت کی ۔ جہاں انہیں بالکل شہانانہ طریقے سے بٹھایا گیا۔

پھر جبا پہنے اور ہاتھوں میں تلور پکڑے ان کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں جن میں یہ انتہائی خوش دیکھائی دے رہے تھے۔ یہی نہیں تقریب کی ابتداء میں انہیں ایک خاص عربی مشروب بھی پلایا گیا۔

رونالڈو کا یہ پہناوا دیکھ کر لوگ انہیں اب شیخ کرسٹیانو رونالڈ کے نام سے پکارنے لگے ہیں۔ حالیہ فٹبال ورلڈ کپ کے بعد یہ سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے کھیلنے لگے تھے۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو نے اسلام مذہب قبول نہیں کیا، سعودی لباس پہننے کی وجہ سے یہ تمام باتیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.