سوشل میڈیا پر مختلف حادثاتی ویڈیوز توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ کئی حادثاتی ویڈیوز اتنی دردناک ہوتی ہیں کہ دیکھ کر کلیجہ منہ کو آجاتا ہے۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جس میں طلبہ گروپ کے ساتھ کچھ ایسا حادثہ پیش آیا کہ دیکھ کر دل خوفزدہ ہوجائے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبہ اپنی گریجویشن پارٹی میں رقص کرنے میں مگن ہیں جہاں اچانک زمین کھلتی ہے اور پورا گروپ اس گڑھے میں جا گرا۔ یہ ویڈیو پیرو (Peru) سے سامنے آئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ڈانس فلور پھٹنے سے زمین کے اندر 25 طلبہ گرتے ہیں جس میں گر کو وہ بری طرح زخمی ہوجاتے ہیں۔ پارٹی میں موجود دیگرافراد یہ منظر دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے اور ایک دوسرے کو پیچھے ہٹنے کا کہتے رہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جسے ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔