رنگوں سے بھری اس دنیا میں جن کے ساتھ آپ کھاتے پیتے اور رہتے ہیں اگر وہ آپ کو چھوڑ کر چلے جائیں تو انسان کے پاؤں تلے زمین نکل جاتی ہے اور بیٹیاں تو پھر گھر کی رونق، برکت ہوتی ہیں۔
جی ہاں ایسا ہی ہوا کہ ایک ظالم شخص نے 9 سالہ بچی پر ظلم کیا اور اسے مار دیا۔ مگر کورٹ میں پیشی کے دوران اس کے باپ نے ایسا عمل کیا جس نے سب کو رلا دیا۔
جی ہوا کچھ یوں کہ آج 6 سال بعد جب اس ظالم شخص کو معصوم بچی پر ظلم کرنے کی وجہ سے سزائے موت دی جانی تھی تو بچی فلیشیا ولیمز کے والد نے عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بیٹی کے قاتل کو 6 سال بعد معاف کر دیا، میں ہر کسی کی طرح نہیںہوں، آپ کیخلاف اب بدلے کی کوئی خواہش نہیں۔
جو عرصہ آپ نے جیل میں گزارا ہے اس کے بعد اب آپکو خدا کی ضرورت ہے یہی نہیں فلیشیا کے جیروم ولمز، کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں اس کیس کو آگے بڑھاتا ہوں تو بہت سے لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا یعنی کہ آپ کی فیملی بری طرح متاثر ہو گئی۔ یہ سننا تھا کہ قاتل رونے لگا اور اپنے جرم پر بے انتہا شرمندہ بھی ہوا۔
واضح رہے کہ اس معصوم بچی کو 2014 میں گلا دبا کر مارا گیا پھر ایک سوٹ کیس میں ڈال کر سڑک کنارے پھینک دیا گیا، یہ مجرم 2019 کو قانون کی گرفت میں آیا۔