پنجاب میں میچز سے متعلق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کا بڑا فیصلہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز نے پنجاب میں میچز سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز نے سیکیورٹی اخراجات ادا نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لاہور میں شیڈول میچز بھی منتقل کرنے کی وارننگ دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں تمام حکومتیں سیکیورٹی اخراجات خود ادا کرتی آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر نگران حکومت پنجاب نے ادائیگی پر زور دیا تو تمام پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کر دیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.