کرکٹرزکی جانب سے قوم اور امت مسلمہ کو عید کی پرخلوص مبارکباد

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹارز نے قوم اور پوری امت مسلمہ کو عید کی دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک سب کی قربانی کو قبول فرمائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں۔

ان سمیت پوری امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ مبارک ہو، امید کرتا ہوں آپ کی یہ عید بہترین جائے گی۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پوری قوم کو عید کی مبارکباد دی۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ میری طرف سے اور پوری پاکستانی ٹیم کی جانب سے آپ لوگوں کو عید مبارک ہو، اس عید پر اپنے ارد گرد کے لوگوں کا بہت خیال رکھیں۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میری، میری فیملی اور قومی ٹیم کی جانب سے آپ سب کو عید مبارک، اپنا بھی خیال رکھیں اور رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ’اس دن کو خوب انجوائے کریں اور جو لوگ پاکستان سے باہر اور خاص طور پر فیملی سے دور ہیں وہ بھی اس عید کو انجوائے کریں۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کا اپنے پیغام میں کہنا تھا ’اللہ پاک تمام مسلمانوں کی قربانی قبول فرمائے اور جن لوگوں نے امسال قربانی نہیں کی آپ ان سب کا اور خاص طور پر اپنے رشتہ داروں کا بہت خیال رکھیں۔

صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے سب کو عید بہت بہت مبارک ہو، امت مسلمہ اس دن کو خوب انجوائے کرے اور قربانی کریں اور دوسروں کا خیال رکھیں۔

قومی آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی عید کی مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر خود بھی خوش رہیں اور یقینی بنائیں آپ کے ارد گرد کے لوگ بھی آپ سے خوش ہوں۔

لیف آرم اسپنر صفیان مقیم کا کہنا تھا ’میری طرف اور پوری ٹیم کی طرف سے عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم نے ’ایکس‘ پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کی قور قوم کو عید کی مبارکباد دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.