بچوں کی نظریں اپنے والدین کو ڈھونڈتی ہیں خاص طور پر ماں کو دیکھنے کے لیے تو بچوں کی آنکھیں ترس جاتی ہیں۔ چھوٹے بچے اپنی ماؤں کو دیکھے بغیر کھانا کھاتے اور نہ ہی سوپاتے ہیں۔
لیکن 'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ننھی بہادر نابینا بچی کے بارے میں بتائیں گے جس کی خوبصورت ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو اشکبار کردیا۔
دنیا دیکھنے کی صلاحیت سے محروم نایبنا بچی کی ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ جب اسے پہلی بار نظر کا چشمہ پہنایا جاتا ہے تو سب سے پہلے اس کی نظریں اپنی ماں پر پڑتی ہیں۔
ماں کو دیکھتے ہی بچی خوبصورت مسکراہٹ دیتی ہے جسے دیکھنے کے بعد دل موم ہوجاتا ہے۔ پہلی بار دنیا کو دیکھ کر بچی کو خوبصورت ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
خیال رہے مذکورہ ویڈیو گذشتہ برس سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی اور یہ ایک مرتبہ پھر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کو 32 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔