کرپٹو کرنسی جس کی مائینگ سکول کے نیچے زیر زمین ڈرینیج کی جگہ کی گئی

کرپٹوکرنسی جہاں خصوصاً نوجوانوں میں بہتمقبول ہے وہیں امریکہ میں ایک سکول کے نیچے زیر زمینڈرین کی جگہ پر کرپٹو کرنسی کی مائینگ کرنے والے شخص نے عدالت میں اسے سزا نہ دینے کی استدعا کی ہے۔

کاغذی نوٹوں کے بجائے اب ڈیجیٹل یا کرپٹوکرنسی جہاں خصوصاً نوجوانوں میں بہتمقبول ہے وہیںدنیا بھر میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سرکاری اہلکار بھی ابڈیجیٹل کرنسی پراعتمادکرنے لگے ہیں اور اس کے حصول میں میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔

اس کی حالیہ مثال امریکہکی ریاست میساچوسٹس سے ملتی ہے جہاں ایک ٹاؤن میں ایک انتظامیاہلکارایک سکول میں زیر زمین (ڈرینیج کی جگہ میں) غیر قانونی کرپٹو کرنسیکی مائینگ میںملوث پائے گئے ہیں۔

وہاسیٹ میں اسسٹنٹ فیسیلیٹی کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات 39 سالہ ندیم نہاس نے مقدمہ چلنے پر جمعہ کو عدالتسے استدعا کی ہے کہ انھیں اس معاملے میں سزا نہ دی جائے ۔

ندیم نہاس پر بوسٹن کے بالکل ساتھ واقع کوہاسٹ ہائی سکول میں آلات کے ساتھ توڑ پھوڑ اوربجلی کےغیر قانونی استعمال کا الزام عائد ہے۔

کرپٹو ایک ایسی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے خصوصی کمپیوٹرکے پروسیسرز کے ذریعے مائنجاتاہے۔

اس ڈیجیٹل کرنسی کے لین دینمیں بھاریبھرکم توانائی استعمال کرنے والے کمپیوٹراستعمال کئے جاتے ہیں جس میںبہت ذیادہ بجلی کا استعمال کیا جاتا ہے

کوہاسٹ پولیس چیف ولیم کویگلے نے بی بی سی کواپنے بیان میں بتایا کہ ’حکام کو سب سے پہلے دسمبر 2021 میں ممکنہ کرپٹو مائننگ آپریشن سے آگاہ کیا گیا تھا۔‘

پولیس چیف کے مطابق’یہ آپریشن سکول کےزیر زمین موجود (ڈرینج کے پائپ کے لیے ) خلا سے چلایا جا رہا تھا جس کے متعلقکوہاسٹ ہائی سکول نے اگاہ کیا تھا۔‘

اس معاملے کی تحقیق کرنے والوں نے ڈائریکٹرندیم نہاسسے تفتیش کیتو انھوں نےبتایا کہ سکول کے معمول کے معائنے کے دورانانھوں نے بجلی کی تاریں، عارضی ڈکٹ ورک، اور متعدد کمپیوٹرز دیکھے جو اپنی جگہ سے ہٹے ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ کے اس دوران حکام کو زیرزمین کمپیوٹرز ملےجو کرپٹو کرنسی مائننگ آپریشن میں استعمال ہو رہے تھےاور انھیںغیر قانونی طور پر سکول کے برقی نظام سے منسلک کیا گیا تھا۔

اس واقعہ کی تفتیش میں امریکی کوسٹ گارڈ اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ شامل تھا جنھوں نے تین ماہ تک اس معاملے کی چھان بین کی اور ڈائریکٹرندیم نہاسکو اس معاملے میں ملوث قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے:

بٹ کوائن: قزاقستان کی نوجوان خاتون جو کرپٹو کرنسی مائننگ میں جانا مانا نام بن چکی ہیں

بٹ کوائن: کرپٹو کرنسی کے بارے میں پانچ دلچسپ حقائق جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہیں

کرپٹو کرنسی فراڈ: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا غیر قانونی لین دین فراڈ کی وجہ بن رہا ہے؟

عدالتی ریکارڈ کے مطابقکرپٹو کرنسی کی مائینگ کا آپریشن 2021 میں اپریل سے دسمبرتک چلتا رہا تھا جس دوران ہائی سکول کے بجلی کا بل تقریبا ساڑھے سترہ ہزار ڈالر تک جا پہنچا تھا۔

ندیمنہاسجنوری 2021تک کوہاسیٹ ٹاؤن کے لیے کام کرتے رہے جس کے بعد انھوں نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

بی بی سی نے اس معاملے پر کوہاسٹ پبلک سکولزسے ان کا موقف لینےکے لیے رابطہ کیا تو انھوں نے پولیس کے بیان پر ہی اکتفا کرنے کی درخواست کی۔ تاہمسی بی ایس نیوز کے ساتھ اپنےایک بیان میں انھوں نے دوران تفتیش پولیس کے ساتھاپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.