غیر مسلم بچی نے پہلی بار اذان سنی تو آواز کا پیچھا کرنے لگی اور ۔۔ پہلی بار اذان کی آواز سن کر بچی نے کیا کہا؟ خوبصورت ویڈیو وائرل

image

اذان کو اگر غور سے سنا جائے تو اس کی آواز ہوتی ہی اتنی خوبصورت ہے کہ کوئی بھی اس کی طرف کھینچتا چلا جائے۔

ایک غیر مسلم بچی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا جب اس نے پہلی بار اذان سنی پھر اس نے جو رد عمل دیا، وہ دیکھنے لائق تھا۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی غیر مسلم بچی کی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس نے پہلی بار اذان سنی۔

ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی کسی شاپنگ مال میں گھوم رہی ہے اور اس کا باپ ویڈیو بنا رہا ہے۔ مال میں اذان کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے جسے بچی حیران ہو کر سن رہی ہے۔ بچی اذان دینے والے شخص کو تلاش کر رہی ہوتی ہے۔

اذان کی آواز سن کر بچی کے الفاظ بھی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ بچی کہہ رہی ہے کہ یہ کون باتیں کر رہا ہے، جس پر بچی کے والد کہتے ہیں کہ وہ نماز کے لیے پکار رہے ہیں۔

جس پر بچی کہتی ہے کہ یہ بہت اچھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بچی کی معصومیت دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں۔ لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts