سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز اور تصاویر ہوتی ہیں، جو کہ سب کو افسردہ کر دیتی ہیں۔ کچھ تو ایسی ہوتی ہیں، جو کہ صارفین بھول ہی نہیں پاتے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کو افسردہ کیا، جب ایک ڈاکٹر مریض کو یہ بتا رہا تھا کہ اب آپ کے پاس بہت کم وقت بچا ہے۔
13 ملین صارفین اب تک یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں، جس میں ایک مریض اور اس کی اہلیہ کو ڈاکٹر نے یہ خبر سنائی، کہ آپ اب ہر لمحہ یہ سوچ کر بتائیں کہ اگلا لمحہ آپ کا آخری ہوگا۔
زارا کوپر بھی ایک ایسی ہی ایمرجنسی سرجن ہیں، جو کہ ان مریضوں کو دیکھتی ہیں، جن کی حالت شدید خراب ہوتی ہے، یا جو انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر زارا بتاتی ہیں کہ کئی بار میں کچھ ایسے لوگوں سے ملتی ہوں، جنہیں جب میں یہ بات بتاتی ہوں تو یا تو وہ اس بات کو قبول ہی نہیں کر پاتے یا پھر برداشت نہیں کر پاتے۔
ایک ایسے ہی مریض کلائڈ آرلے ایڈوانس کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ایک سال سے اسی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ڈاکٹر زارا نے مریض اور ان کی اہلیہ سے بات چیت کی، جس میں ان ک اعتماد حاصل کرنے اور انہیں بنا دکھ پہنچائے سمجھانے کی کوشش کی۔
جس میں ان سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کے ساتھ ہوا کیا تھا؟ جس پر مریض نے بتایا کہ ایک دن اچانک مجھے شدید درد اٹھا تھا۔
مریض کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ یہاں سے نکلنے کے بعد میں اپنے شوہر کے ساتھ پہلے آبائی گھر جاؤں گی اور پھر ہم اپنے فلوریڈا کے گھر جائیں گے، ڈاکٹر کو حیرانگی اس بات پر ہوئی کہ اہلیہ اور مریض کو لگ رہا تھا کہ اب بھی ان کے پاس کئی ماہ ہیں۔
لیکن اگلے چند دنوں میں ہی مریض اس دنیا سے جانے والا تھا، ایسے میں مریض کی طبیعت بگڑتی جا رہی تھی، جس پر ڈاکٹر زارا نے سینئر سرجن کیتھی سلواجی کو بلوایا اور ان کے ذریعے سے یہ بات مریض اور ان کی اہلیہ تک پہنچائی۔
تجربہ کار سرجن کمرے میں جیسے ہی داخل ہوئی تو بوڑھی اہلیہ کے چہرے پر موجود افسردگی دیکھ کر افسردہ ہو گئیں، بوڑھی اہلیہ نے کہا دیکھو، ایسا کوئی سوال نہیں کرنا، جس پر ڈاکٹر نے تھپکی دیتے ہوئے ہمت دلائی۔
اسی دوران سینئر سرجن نے اہلیہ کو بتایا کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ وہ اسپتال سے واپس اپنے آبائی شہر گھومنے جا سکیں گے، اس بات نے اہلیہ کو مزید افسردہ کر دیا تھا، کیونکہ وہ سمجھ گئی تھی کہ اب امید بھی ختم ہو رہی ہے۔
لیکن ساتھ ہی اہلیہ نے ہمت کرتے ہوئے کہہ ہی دیا کہ سچ کا سامنا کرتے ہیں، مجھے لگ رہا تھا کہ میں اپنی ہی دنیا میں کھوئی رہوں گی، اور شوہر جلد از جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔