پی ایس ایل 8: فخر زمان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

image

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مجموعی چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے، ایونٹ میں سبے زیادہ چکھے لگانے کا ریکارڈ کامران اکمل کا تھا۔

 

اعداد و شمار کے تحت فخر زمان نے آج پشاور زلمی کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 45 گیندوں پر دس چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے ہیں۔

فخر زمان نے مجموعی طور پر پی ایس ایل میں 89 چھکے لگائے ہیں جب کہ کامران اکمل نے 74 اننگز میں 89 چھکے لگائے تھے۔ فخر زمان 67 اننگز میں ان کے برابر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی نے پی ایس ایل کی 60 اننگز میں 86 چھکے لگائے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.