راستے پر چلتی لڑکی کو اچانک زمین نگل گئی ۔۔ دیکھئے دل دہلا دینے والی مناظر کی ویڈیو

image

گھر سے جب آپ باہر نکلتے ہیں تو بہت ساری رکاوٹوں اور مصیبتوں کا سامنا ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی کئی مصیبت زدہ ویڈیوز سامنے آتی ہیں جس میں انسان کچھ پل میں کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ہی دل دہلا دینے والی ویڈیو دکھائیں گے جسے دیکھ کر آپ بھی باہر جاتے وقت ضرورت سے زیادہ دھیان رکھیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی جو بالکل اطمینان کے ساتھ فون کال پر بات کرتی جا رہی ہے لیکن اسے نہیں معلوم کہ اس کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے۔

لڑکی کچھ ہی قدم آگے چلی کہ اچانک زمین کھلی اور وہ اس کے اندر گر گئی۔ فرش دکھنے میں بالکل ٹھیک لگ رہا تھا مگر وہ اصل میں کمزور تھا کہ لڑکی کے پاؤں رکھتے ہی وہ ٹوٹ گیا اور وہ اندر جا گری۔

مذکورہ ویڈیو شمالی چین سے سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی ٦6 میٹر گہرے گڑھے میں گر گئی۔ ایک ٹیکسی ڈرائیور فوراً اس لڑکی کے پاس آیا اور گڑھے میں اتر کر لڑکی کو نکالنے کی کوشش کی۔

دیکھتے ہی دیکھتے وہاں لوگوں کا ہجوم لگ گیا مگر کافی دیر تک لڑکی کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ بعدازاں فائر بریگیڈ وہاں لڑکی کو ریسکیو کرنے پہنچی اور اسے گہرے گڑھے سے باہر نکالا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts