شوہر تھکن سے میدان عرفات میں گر گیا تو ۔۔ بزرگ بیوی نے اللہ کے گھر کی زیارت کے ساتھ شوہر کا خیال کیسے رکھاجو سب عورتوں کے لیے مثال بن گئی؟ پیاری سی ویڈیو

image

اس فانی دنیا میں جب انسان کو ایک ثابت قدم بیوی کا ساتھ مل جائے تو پورا گھر مہکتا اور خوشحال ہوتا ہے۔ بالکل ایسا ہی ایک واقعہ آج سے کچھ سال پہلے سعودی عرب میں دیکھا گیا تھا۔ جہاں لوگوں کے ہجوم میں بیوی نے شوہر کی یوں خدمت کی دنیا بھر کے لوگوں کا دل جیت لیا۔

ہوا کچھ یوں کہ اللہ کے پاک گھر کی زیارت کیلئے آیا یہ بزرگ جوڑا میدان عرفات میں موجود تھا تو تھکان کی وجہ سے شوہر کو نیند آنے لگی۔ جس پر وہ اپنی چپل اتار کر وہیں سو گیا لیکن بیوی ہاتھ میں ا یک کپڑا پکڑے ہوئے تھی اور اسے اس سے ہوا دیتی رہی ۔ یہ عمل اس نے تب تک نہ روکا جب تک شوہر نیند پوری کر کے نہ اٹھا۔

یہی نہیں ساتھ ہی ساتھ یہ خاتون نوجوان لڑکیوں کو اس بات کا بھی درس دیتی رہیں کہ یوں شوہر کی خدمت کرنی چاہیے۔ اس دل کو چھو لینے والے منظر کو بہت سے لوگوں نے لائیو دیکھا اور تو اور کافی لوگوں نے تو بوڑھی خاتون کے اس عمل کی تعریف بھی خوب کی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts