سائیکل پر عمرہ کرنے اللہ کے گھر پہنچا اور پھر ۔۔ وہ خوش قسمت ترین شخص جسے خوبصورت موت نصیب ہوئی، یہ کس ملک سے آیا تھا؟

image

امتِ مسلمہ کے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس کی موت حج یا عمرے کے دوران ہو۔ مگر ایسی خوبصورت موت ایمان والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جس کو یہ ایمان کی موت نصیب ہوئی۔

کرہ ارض کا سب سے خوش نصیب شخص شامی شہری جرمنی سے بیت اللّٰه شریف کی زیارت کیلئے سائیکل پر نکلا تھا۔

کئی ممالک سے ہوتے ہوئے وہ سعودی عرب پہنچا۔ مہینوں کے پر مشقت سفر کا اختتام ہونے ہی والا تھا۔ مگر اللہ کو اس شخص کے لیے کچھ اور ہی منظور تھا۔

وہ مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوا ہی تھا کہ اللہ کا بلاوا آگیا۔ دل کا دورہ پڑنے سے غازی شحادۃ کا انتقال ہوگیا۔ یہ وہ خوش قسمت شخص ہے جس کا احرام ہی اس کا کفن بنا۔

مذکورہ شخص کا جنازہ مسجد الحرام میں ہوااور مکہ مکرمہ میں اس کی تدفین ہوئی۔ ایک اور بات یہ کہ یہ شخص میدانِ حشر میں احرام پہن کر ہی اٹھے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts