پہلے فالو آن، پھر شکست، ٹیسٹ کی تاریخ میں ایک رن سے جیتنے کا دوسرا واقعہ

image

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے فالو آن ہونے کے بعد ویلنگٹن ٹیسٹ میچ ایک رن سے جیت لیا، اس طرح دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 435 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔جس کے جواب میں نیوزی لینڈ 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس پر انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم نے 226 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی لیکن 483 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 258 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کے باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ بیٹرز یکے بعد دیگر آؤٹ ہوتے گئے، پوری ٹیم 256 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح نیوزی لینڈ یہ ٹیسٹ میچ صرف ایک رنز سے جیت گئی۔

ٹیسٹ کی تاریخ میں ایک رن سے جیتنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل ایک رن سے جیتنے کا واقعہ 1993 میں ہوا جب آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز نے ایک رن سے شکست دی۔

فالو آن کے بعد ٹیسٹ میچ جیتنے والی نیوزی لینڈ تیسری ٹیم بھی بن گئی ہے، نیوزی لینڈ سے پہلے انگلینڈ دو مرتبہ اور بھارت ایک مرتبہ فالو آن کے بعد کامیابی حاصل کر چکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.