قرآن کی تلاوت سن کر گُم ہوگئیں ۔۔ مسلمان لڑکی نے جب پہلی بار اپنی غیر مسلم والدہ کو قرآن سنایا تو انہوں نے سنتے ہی کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

image

قرآن کی تلاوت صرف مسلمانوں کے ذہنوں کو سکون نہیں پہچاتی بلکہ یہ تو غیر مسلموں کو بھی اپنے سحر میں باندھ لیتی ہے۔

اللہ کا سب سے حسین معجزہ قرآن وہ کتاب ہے جس نے کسی مذہب کے نا ماننے والوں کو بھی اسلام کی اہمیت بیان کردی ہے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس میں کسی مذہب کو نہ ماننے والی خاتون کا قرآن سنایا گیا تو اس کے تاثرات دیکھنے لائق تھے۔

عائشہ روسالی نامی خاتون یوٹیوبر نے اپنی غیر مسلم والدہ کو قرآن کی تلاوت سننے کے لیے کہا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹی نے والدہ کو اپنے موبائل فون میں قرآن کی تلاوت کی سنانا شروع کیا تو تھوڑی دیر بعد غیر مسلم خاتون تلاوت سننے میں مگن ہوگئیں۔

قرآن کے الفاظ تو خاتون کو سمجھ نہیں آرہے تھے مگر جس انداز سے وہ سنجیدگی سے قرآن سن رہی تھیں یوں محسوس ہورہا تھا کہ انہیں دلی سکون مل رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کولاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور دیکھ کر پسندیدگی کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts