میڈونا کا اپنے بھائی کی وفات کے بعد خراجِ تحسین، اور اہم انکشافات

image

مشہور زمانہ گلوکارہ میڈونا کا اپنے بڑے بھائی کے انتقال پر دل چھو لینے والا خراجِ تحسین۔ مٰدونا کے بھائی، انتھونی سکونی، 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انتھونی میڈونا کے بڑے بھائی تھے۔ تاہم ان کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔

سوشل میڈیا پر انتھونی کی موت کی خبر میڈونا کے بہنوئی نے لگائی، اور میڈونا نے اس کے بعد اپنے بھائی کو خراج پیس کیا اور ان کا شکریہ کیا۔

میڈونا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں سے افسوسناک خبر شیئر کی۔ انہوں نے اپنے بھائی کا ژکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی نے انہیں مختلف طرح کے موضوعات سے متعارف کروایا۔ ان کو ناموار لکھاریوں، موسیقاروں اور مذہبی پیشواؤں کے بارے میں بتایا اور انہیں ترغیب دلائی کے وہ اس دنیا کی سیر کریں۔

میڈونا نے ۱۹۸۶ میں لی گئی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ لکھا کہ "میرے دماغ کی برتوں کو کھولنے اور مجھے چارلی پارکر، مائیلز ڈیوڈ، بدھزم، تاؤزم، چارلس بکوسکی، رچرڈ براؤٹیگان، جیک کیروواک سے متعارف کروانے اور چیزوں کو ایک مخصوص زاویے کے بجائے الگ طرح سے دیکھنا سکھانے کے لئے شکریہ۔"

میڈونا کے بہنوئی، ہینری، نے اپنے سوشل میڈیا پر موت کی اظلاع دی اور اس کے ساتھ ہی ان کے بارے میں انکشاف کیا کہ انتھونی کو وہ ۱۵ سال کی عمر سے جانتے ہیں۔ وہ ایک الگ طرح کے انسان تھے اور ان کی زندگی ایک معمہ تھی۔ ان کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ انتھونی نےاپنے خاندان سے علحیدگی اختیار کرلی تھی اور وہ شراب کی لت کا شکار بھی تھے اور اس سے لڑ بھی رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان سے بہت محبت کرتے تھے اور انہیں بہتر طرح سمجھ سکتے تھے۔

انتھونی خود اپنے خاندان سے کافی ناراض رہتے تھے جس کا اظہار انہوں نے برملا خبروں میں بھی کیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts