اسلام دنیا میں سب سے زیادہ آسان ترین مذہب ہے۔ کینیا کی ریاست ملاوی کے شہر Kanjedza میں 5 بھائیوں نے مسجد کو دیکھ کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور وہاں موجود مولانا عثمان مدنی سے دین کی سمجھ بوجھ حاصل کی اور اسلام قبول کرلیا۔
کینیا کی مشرقی ریاست ملاوی میں پاکستانی مذہبی جماعت کی جانب سے خوبصورت مسجد کی تعمیر کروائی جا رہی تھی جس کو دیکھ کر وہاں کے لوگوں نے متاثر ہونا شروع کردیا۔ آتے جاتے زبانی کلام ہوا، لوگوں نے حیرت سے پوچھا آپ یہاں کیا بنا رہے ہیں، جب ان کو بتایا کہ عبادت گاہ بنائی جا رہی ہے تو لوگ دیکھ کر بہت حیران ہوئے۔
ملاوی ایک جزیرہ نما شہر ہے جہاں غربت کا تناسب اس قدر ہے کہ لوگ مرغی یا گائے کے بجائے چوہوں کا تکہ کھانے پر مجبور ہیں۔ ایسے علاقے میں نہ صرف آگہی کی حد سے زیادہ ضرورت ہے بلکہ ان لوگوں کو صحیح اور غلط کی سمجھ بوجھ دینا ایک بڑا کام ہے جس کو مشہور مذہبی جماعت بہت اچھے طریقے سے مکمل کر رہی ہے۔
جب ان بھائیوں سے اسلام قبول کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جب ہم یہاں سے گزرتے تھے تو ہمیں ایک الگ سا ہی سکون محسوس ہوتا تھا اور پھر جب دین کی باتیں جانی اور عمل پیرا ہوئے تو اندازہ ہوا کہ ہم کتنی گمراہی میں تھے۔ اب ہم عزم کرتے ہیں کہ اس مسجد کو آباد رکھیں گے۔