اکثر انسان کچھ ایسی حرکتیں کر جاتے ہیں، جو کہ عام انسانوں سے کافی مختلف ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بولیویا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس وقت سب کو حیران کیا جب وہ ایمازون کے جنگلات میں زندگی گزارنے لگا۔
اب اگر کوئی شخص رہتا ہی جنگلات میں ہو، تو پھر تو اس کے لیے مسئلہ نہیں، لیکن اگر شہر میں رہنے والا شہری، جسے ہر 5 گھنٹے بعد کھانے کو کچھ چاہیے ہو۔
وہ ضرور جنگل میں جا کر پریشان ہو جائے گا، ایک ایسا ہی شخص گزشتہ 31 دن تک جنگلات میں زندگی گزر بسر کر رہا تھا، ایسے میں حیرانگی کی بات یہ بھی ہے کہ اس شخص کے پاس کھانے کو کچھ نہ تھا۔
ایسے میں جوناتھن نامی نوجوان محض جنگل میں موجود کیڑے مکوڑے کھا کر زندہ رہ رہا تھا، ہوا کچھ یوں تھا کہ جوناتھن اپنے دوستوں کے ہمراہ ناردن بولیویا کی سیر پر تھا، جہاں وہ دوستوں سے الگ ہوا، اور پھر جنگلات میں ہی لاپتہ ہو گیا۔
جنگل میں زندہ رہنے کے لیے جوناتھن کیڑے مکوڑے کھاتا تھا اور پھر ان کو نگلنے کے لیے اوپر سے بارش کا پانی پیا کرتا تھا، جس سے وہ ایک ماہ تک زندہ رہا۔
اس سب میں ایک ماہ کے اندر اندر جوناتھن کا 17 کلو وزن بھی کم ہو گیا تھا جبکہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار الگ ہو گیا تھا۔ وزن کم ہونے کے بعد جب جوناتھن واپس فیملی کو ملا تو پہلے تو فیملی جوناتھن کو دیکھ کر سمجھ ہی پا رہی تھی کہ یہ وہی جوناتھن ہے۔ بعدازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے۔