پیروں کے بغیر انسان کی طرح کھڑا ہوجاتا ہے اور ۔۔ جنگل میں کنگ کوبرا کو پکڑنے کے دوران کیا ہوا؟ ویڈیو

image

کنگ کوبرا دنیا کے زہریلے ترین سانپوں میں شمار ہوتا ہے، بھارت کے قومی رینگنے والے جانور کنگ کوبرا کو دیومالائی کہانیوں اور ہندوستان، سری لنکا اور میانمار کی لوک روایات میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔

کنگ کوبرا ایک زہریلے سانپ کی نسل ہے جو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے جنگلوں کا باشندہ ہے۔ اوفیو فیگس جنس کا واحد رکن، یہ دوسرے کوبرا سے ممتاز ہے، خاص طور پر اس کے سائز اور گردن کے نمونوں سے۔ کنگ کوبرا دنیا کا سب سے لمبا زہریلا سانپ ہے جس کی اوسط لمبائی 3.18 تا 4 میٹر (10.4 تا 13.1 فٹ) ہے۔

اس سانپ کی زیادہ سے زیادہ 5.85 میٹر (19.2 فٹ) تک لمبائی ہوتی ہے۔اس کی جلد کا رنگ ہر جگہ مختلف ہوتا ہے، سفید دھاریوں کے ساتھ سیاہ سے لے کر گہرے بادامی خاکستری رنگ تک۔ یہ خاص طور پر دوسرے سانپوں کا بشمول اس کی اپنی ذات شکار کرتا ہے۔ دوسرے سانپوں کے برعکس یہ شاذ و نادر ہی چوہے اور چھپکلی کا شکار کرتا ہے۔

مسکن کی تباہی کے خطرے سے دوچار کنگ کوبرا زیادہ تر خطرے میں گردن پھیلاتا، اپنا سر سیدھا اٹھاتا، پھونکتا اور پھنکارتا ہے تاہم اپنی خوفناک شہرت کے باوجود کنگ کوبرا جب بھی ممکن ہو انسانوں کے ساتھ تصادم سے گریز کرتا ہے۔

جب اشتعال میں آتا ہے تو یہ طویل فاصلے پر اور زمین کے اوپر سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کاٹنے اور پیچھے ہٹنے کے بجائے یہ اپنے کاٹنے کو برقرار رکھ سکتا ہے اور زہر کی ایک بڑی مقدار سامنے والے کے جسم میں اپنے ڈنک کے ذریعے ڈال سکتا ہے۔

بھارت کے ایک فاریسٹ آفیسر سسنتا نندہ نے کنگ کوبرا کے ساتھ سامنا ہونے کی ویڈیو ٹوئیٹر پر ڈالی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ کوبرا خطرے کو بھانپ کر زمین سے کئی فٹ اوپر تک اٹھا رہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts