جن کے دلوں میں اسلام کی محبت بیٹھ جائے تو وہ صرف اللہ اور اس کے نبی کے احکامات پر عمل کرتا ہے۔ ایسا کئی غیر مسلموں کے ساتھ بھی ہوا جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو ان کی زندگی ہی بدل گئی۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کوایک ایسی ہی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جس نے اسلام مذہب کی خاطر اپنے غیر مسلم والد کی بھی نہ سنی۔
ایک لڑکی جس نے مسجد میں اسلام قبول کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی ایک خاتون کے ہمراہ مسجد میں موجود ہے۔ مسجد کے امام کے کلمہ پڑھوا رہے ہیں جس وہ لڑکی دہرا رہی ہے۔
کلمہ پڑھنے کے بعد لڑکی تکبیر کی آواز پر اللہ اکبر بھی کہتی ہے جس کے بعد اس کی خوشی دیکھنے لائق ہوتی ہے۔ اس ویڈیو کے بعد لڑکی جو دراصل ٹک ٹاکر بھی ہے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے اسلام ہونے اور غیر مسلم والد کے بارے میں حیران کن باتیں بتاتی ہے۔
لڑکی کا ویڈیو پیغام میں افسردگی کے ساتھ یہ کہنا تھا کہ میرے والد میرے مسلمان ہونے پر بہت ناخوش ہیں۔ وہ پادری ہیں اور انہیں میرا مذہب تبدیل کرنا پسند نہیں آیا۔
اسلام میں داخل ہونے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں ہوتی ہے تو 5 وقت کی نماز ادا کرتی ہے اور جب باہر ہوتی ہے تو کسی قریبی مسجد میں جاکر نماز کی ادائیگی کرتی ہے۔
لڑکی نے بتایا کہ مجھے افسوس ہے کہ میرے والد میرے مسلمان ہونے کو غلط سمجھ رہے ہیں جو مجھے تکلیف دے رہا ہے مگر میں نماز جاری رکھوں گی جتنا مجھ سے ہوسکے گا۔