مزار کے اندر قالین اور پنکھے بھی لگے ہیں ۔۔ امریکہ میں موجود مشہور صوفی بزرگ کا مزار، جنہیں انگریزی کے بجائے کونسی زبان آتی تھی؟

image

صوفیائے کرام اور بزرگان دین کے مزارات پاکستان، بھارت سمیت کئی ممالکم ہیں، لیکن امریکہ میں ایک ایسے صوفی بزرگ کا مزار ہے، جو سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایک ایسا مزار بھی ہے جہاں پر ایک بزرگ کا مزار موجود ہے، چونکہ ہمارے ہاں مزاروں پر جھنڈے، مختلف قسم کے تعویذ اور ملنگ لوگ موجود ہوتے ہیں۔

لیکن امریکہ میں موجود اس مزار پر نہ آدم دکھائی دے رہا ہے اور نہ آدم ذات۔ دراصل یہ مزار سری لنگا سے ہجرت کر کے آنے والے مشہور صوفی بزرگ بابا محی الدین کا ہے۔

اگرچہ امریکہ میں صوفی ازم اس طرح نہیں، عرس کے موقع پر چاہنے والے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے چلے آتے ہیں۔ سفید رنگ کے بنے اس مزار کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں پیڑ پودے ہی ہیں۔

جبکہ شور شرابے والی چیزیں دور دور تک دیکھی نہیں جا سکتی ہیں، یہاں پر انہوں نے مختلف قسم کے کام کیے تھے، جن کی وجہ سے وہ کافی مقبول ہوئے۔

تامل زبان پر عبور رکھنے والے صوفی بزرگ نے کئی ایسی کتابیں لکھیں، جن کے انگریزی ترجمے سب کو حیرت میں ڈال دیتے ہیںِ، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کے مزار کا اندرونی نظارہ بھی سب کو حیران کر رہا ہے۔

کیونکہ اندر چار 4 سے زائد پنکھے موجود ہیں، سفید رنگ کی دیواریں، جن پر آیات اور اللہ کے نام درج ہیں۔

صحن کے بیچ و بیچ موجود قبر کے آس پاس قالین بچھائے گئے ہیں، جبکہ کتب بھی مجود ہیں، امریکہ میں موجود سفید رنگ کا یہ مزار اس لیے بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، کیونکہ اس کی بناوٹ عام طور پر دلکش اور منفرد معلوم ہوتی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts