ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش

image

آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹر ڈیوڈ وارٹر نے پی ایس کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

راشد خان کے انسٹاگرام پر لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح پر جشن منانے پر ڈیوڈ وارنر نے بھی پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

راشد خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا شاندار کھیل ہوا، بھرپور سپورٹ کرنے پر کراؤڈ کا شکریہ، جس پر ڈیوڈ وارنر نے کہاکہ میں کب کھیل سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ دورہ پاکستان کے موقع پر بھی آسٹریلوی کھلاڑی نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے ایسا نہیں کر پارہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.