آسٹریلیا اور انگلینڈکے درمیان ایشز سیریزکا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

image

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا چوتھا اور باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ایم سی جی ،میلبورن میں شروع ہوگا ۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی ، برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی میزبان آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے مات دی تھی جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری بھی قائم کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26سے 30دسمبر تک ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر فٹنس مسائل کے باعث ایک مرتبہ پھر چوتھے ٹیسٹ کے لئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی غیر موجودگی میں سٹیون سمتھ ٹیم کو لیڈ کریں گے۔ان کی غیر موجودگی میں ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز آل رائونڈر سٹیون سمتھ نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا 74 واں ایڈیشن ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان 73 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں ۔7 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔یہ سیریز مجموعی طور پر 74ویں ایشز سیریز جو آسٹریلیا میں جاری ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ایشز سیریز میں 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا میں جاری 2025/26 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔واضح رہے کہ مینز ایشز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈ، میلبورن(ایم سی جی)میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US