رمضان المبارک میں محض 20 دن باقی رہ گئے ہیں، لیکن اس سب میں آج رات کی مسلمانوں کے لیے کافی اہم معلوم ہو رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان آج کی رات کچھ ایسا دیکھنے والے جو کہ ان کے لیے دلکش اور توجہ طلب ہے۔
آج رات دراصل چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے والا ہے، یہ منظر 2023 کا آخری منظر ہوگا، جس کے بعد یہ منظر اگلے سال ہی ممکن ہو سکے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق چاند آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 12 بج کر 43 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، اس چاند کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ 93 فیصد روشن چاند ہوگا۔
جبکہ دنیا بھر کے مسلمان چاند کے خاہ کعبہ کے اوپر آنے سے خانہ کعبہ کی ڈائریکشن باآسانی معلوم کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب اسمارٹ فونز ایپلیکیشنز جو کہ قبلے کی سمیت اور تعین بتاتی ہیں، اس کے مقابلے میں چاند باآسانی آج رات قبلے کی سمت بتا دے گا۔