بچوں کو گھر سے نکالنےکا الزام، نواز الدین صدیقی نے خاموشی توڑ دی

image

بھارت کے معروف اداکارہ نواز الدین صدیقی نے بیوی بچوں کو گھر سے نکالنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے  لکھا کہ میرے بچے دبئی سے جب بھی چھٹیوں پر ممبئی آتے ہیں تو اپنی دادی کے ساتھ رہتے ہیں، تو میں انہیں گھر سے کیوں نکالوں گا؟ اس دوران میں خود گھر میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ نے اس وقت ویڈیو کیوں نہیں بنائی جب انہیں گھر سے نکالا جارہا تھا کیوں وہ دوسری چیزوں کی ویڈیو بنا کے شیئر کرتی رہیں؟

This is not an allegation but expressing my emotions.

— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S)

بھارتی اداکار نے لکھا کہ دنیا میں کوئی ماں باپ یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں۔ ان کا مستقبل خراب ہو۔ ان کی ہمیشہ یہ ہی کوشش ہوگی کہ انہیں تمام تر سہولتیں میئسر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ کما رہا ہوں وہ میرے دونوں بچوں کے لئے ہے۔ مجھے شورہ اور یانی سے پیار ہے اور میں ان کی بھلائی اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جاؤں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.