"یہ تو ہمارے اسلام کی تعلیمات ہیں کہ پڑوسیوں کے بہت حقوق ہیں۔ اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ ان کا مذہب کیا ہے۔ میں نے وہی کیا جو کوئی بھی مسلمان کرتا۔ اپنے ہندو پڑوسی کی جان بچائی"
کچھ ایسے ہی جذبات تھے اس شخص کے جس نے اپنے ہندو پڑوسی کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کا رسک لینے سے گریز نہیں کیا اور آگ میں کود گیا۔ ویڈیو دیکھیں
یہ واقعہ بھارت کی ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے اندر موجود لوگ پھنس گئے تھے۔ ایسے میں مسلمان پڑوسی وقت ضائع کیے بغیر عمارت میں داخل ہوگئے اور ہندو پڑوسیوں کو بچا لیا۔
ویڈیو میں بلند شعلے اور عمارت میں داخل ہوتے افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو اسلاموفوبیا کا شکار تمام ممالک کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔