بچھو نے کاٹ لیا تھا، موت کے منہ سے واپس آئی، مائرہ خان

image

لاہور: پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ شوٹنگ کے دوران انہیں بچھو نے کاٹ لیا تھا اور وہ موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔

اداکارہ مائرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ذاتی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2 مرتبہ خطرناک حادثوں کا شکار ہو کر موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔

وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے سوات کے ایک قبرستان میں موجود تھیں کہ انہیں کسی چیز نے کاٹ لیا جس کے بعد مجھے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ خطرناک کالے بچھو نے کاٹ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا تھا کہ میں مر جاؤں گی اور یہ میرا آخری وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مائرہ خان نے کہا کہ اسی مہینے ان کے ساتھ ایک اور خطرناک حادثہ پیش آیا جب سوات سے واپسی پر پہاڑی اور کھائی کے درمیان گاڑی کے بریک فیل ہو گئے تھے۔ گاڑی پہاڑی پر چڑھانی پڑی جہاں سے گاڑی پلٹی تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں مر چکی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.