میرے ماں باپ مجھ سے پیار کرتے ہیں پر میں ان کیلئے دعا بھی نہیں کر سکتا۔ یہ الفاظ ہیں ایک ایسے جوان بیٹے کے جو خود تو مسلمان ہے پر والدین غیر مسلم ہی ہیں۔
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہے تو اس کے پیچھے چھپی حقیقت کچھ یوں ہے کہ آج سے چند سال پہلے اس حمزہ نامی نوجوان کو اللہ کی طرف سے توفیق ملی کہ وہ دائرئے اسلام میں داخل ہو جائے۔
اور آج جب اس کے والدین اسے روز فون کرتے اور کہتے ہیں کہ وہ اس سے بہت پیار کرتے ہیں تو میرے آنسو نکل آتے ہیں کیونکہ میں ایسا بیٹا ہوں جو ان کیلئے ہاتھ اٹھا کر دعا بھی نہیں کر سکتا۔
یہ سوچ سوچ کر بھی دل بھر آتا ہے کہ اگر وہ یوں ہی غیر مسلم رہے اور انتقال کر گئے تو وہاں کہاں جائیں گے، جنت تو نہیں ملے گی انہیں۔تو میں ان اپنی مسلمان، بہنوں اور بھائیوں سے کہتا ہوں کہ بہت خوش قسمت ہو کہ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے۔