وزن کا چھکے مارنے سے کوئی تعلق نہیں، والد کو کبھی کبھارمسٹر خان کہہ کر پکارتا ہوں، اعظم خان

image

قومی کرکٹر اعظم خان نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزن کا چھکے مارنے سے کوئی تعلق نہیں،محنت اور توجہ ہر کام کو بہترکرتی ہے۔

والد کی پہچان کی وجہ سے اپنی شناخت کرانے میں مشکل رہی، والد کا جو نام ہے وہ الگ بات ہے مگر اپنی محنت سے نام بنانا الگ ہوتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معین خان کے بیٹے ہونے کانقصان اور فائدہ دونوں رہا،کرکٹ میں بعض لوگ ابتدامیں کہتے رہے کہ میں معین خان کی وجہ سے آیا۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ موٹاپے کی وجہ سے تنقید برداشت کرتاہوں،والد کو کبھی کبھار مسٹر خان کہہ کر پکارتاہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین فینز کی جانب سے حوصلہ افزائی کی کالز آتی ہیں۔

2007میں ورلڈ کپ ہارنے پر دل شکستہ ہوگیا تھا، شادی کے متعلق جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی کیریئر پر توجہ ہے،شادی کا نہیں سوچا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.