پاک افغان سیریز، بابر کو آرام کرائے جانے کا امکان، نیا کپتان کون ہو گا؟

image

پاک افغان ٹی20 سیریز کے لیے کپتان بابراعظم کو آرام دے کر ان کی جگہ قیادت شاہین شاہ آفریدی کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آرام کرایا جاسکتا ہے ۔

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والےاعظم خان، صائم ایوب، احسان اللہ اور عماد وسیم  کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سیریز کے لیے شیڈول میں گزشتہ روز تبدیلی کی گئی تھی، سیریز کا پہلا میچ اب 24، دوسرا 26 جبکہ 27 مارچ کو آخری میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.